غزل 9 اشعار

صاف باتوں میں تو کدورت ہے

Saaf baaton mein to kudurat hai

صاف باتوں میں تو کدورت ہےاور لگاوٹ سے ظاہر الفت ہے

غیر سے بھی کبھی تو بگڑے گیروٹھنا تو تمہاری عادت ہے

آپ کے لطف میں تو شک ہی نہیںدل کو کس بات کی شکایت ہے

اس ستم گر سے شکوہ کیسے ہواور الٹی مجھے ندامت ہے

بولے دکھلا کے آئینہ شب وصلدیکھیے تو یہی وہ صورت ہے

موت کو بھی نظر نہیں آتاناتوانی نہیں قیامت ہے

کچھ کہا ہوگا اس نے بھی قاصدکچھ نہ کچھ تیری بھی شرارت ہے

کہو سب کچھ نہ روٹھنے کی کہویہ ہی کہنا تمہارا آفت ہے

واہ کیا تیری شاعری ہے نظامؔکیا فصاحت ہے کیا بلاغت ہے

— نظام رامپوری

فرہنگ

لگاوٹ — محبت بھرا انداز، دل لگی کی ادا
ندامت — شرمندگی، پشیمانی
ناتوانی — کمزوری، ناتوانی کی حالت

تشریح

اس غزل میں محبوب کی ادائوں، ناز اور روٹھنے کی عادت کا بیان ہے۔ شاعر بتاتا ہے کہ صاف بات میں کدورت ہے جبکہ لگاوٹ کے انداز میں محبت ظاہر ہوتی ہے۔ مقطع میں شاعر اپنے کلام کی فصاحت و بلاغت پر بات کرتا ہے۔ لہجہ شوخ اور دل لگی کا ہے، جس میں شکوہ بھی ہے اور پیار بھی۔ شعر "بولے دکھلا کے آئینہ شب وصل" میں محبوب کی ادا کو دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔