غزل 12 اشعار

اس قدر آپ کا عتاب رہے

Is qadar aap ka itab rahe

اس قدر آپ کا عتاب رہےدل کو میرے نہ اضطراب رہے

نہ پٹی ان سے پیار کی میزانہاں مگر رنج بے حساب رہے

یوں شب وصل کا ہے عالم یادجیسے برسوں کی یاد خواب رہے

حال دل سن کے بول اٹھا قاصدیاد کس کو یہ سب کتاب رہے

منتظر ہوں کسی کے آنے کاکس کی آنکھوں میں آ کے خواب رہے

صبح کے اس حجاب نے مارارات بھر ایسے بے حجاب رہے

غیر کا منہ اور آپ سے باتیںایسی باتوں سے اجتناب رہے

ہم بھی مر کر عذاب سے چھوٹےآپ بھی داخل ثواب رہے

ہائے وہ دن خدا نہ لائے یادہم سے روٹھے جو کچھ جناب رہے

بحر ہستی سے کوچ ہے درپیشیاد منصوبۂ حباب رہے

ایک دم کا یہاں توقف ہےخیمہ بے چوب بے طناب رہے

کچھ نہ بن آئی اس کے آگے نظامؔدو ہی باتوں میں لا جواب رہے

— نظام رامپوری

فرہنگ

عتاب — ناراضی، خفگی
اضطراب — بے چینی، بے قراری
بحر ہستی — زندگی کا سمندر

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کی بے رخی اور عتاب سے پیدا ہونے والی بے چینی کا بیان کرتا ہے۔ وہ دعا کرتا ہے کہ محبوب کا غصہ اتنا نہ ہو کہ دل کو اضطراب گھیر لے، اور رنج تو ہو مگر بے حساب ہو۔ زندگی کی ناپائیداری کا خیال بھی جا بجا جھلکتا ہے، جیسے یہ کہ بحر ہستی سے کوچ درپیش ہے اور خیمہ بے چوب و بے طناب ہے۔ شاعر کا لہجہ حسرت و اداسی لیے ہوئے ہے، اور آخری شعر میں وہ لاجواب ہو کر اپنی بات ختم کرتا ہے۔