غزل 24 اشعار

شب تو وہ یاں سے روٹھ کے گھر جا کے سو رہے

Shab to woh yaan se rootth ke ghar ja ke so rahe

شب تو وہ یاں سے روٹھ کے گھر جا کے سو رہےہم تنگ آ کے جان سے کچھ کھا کے سو رہے

پہلے تو کچھ وہ آتے ہی شرما کے سو رہےپھر لطف اٹھے جو ہم انہیں چونکا کے سو رہے

کیا میں شب وصال میں گھڑیاں گنا کروںکروٹ بدل کے کیوں مجھے چونکا کے سو رہے

اپنی کہی نہ میری سنی شام ہی سے وہسینہ چھپا کے ہاتھوں سے شرما کے سو رہے

کچھ میری جاں کنی کا نہ آیا تمہیں خیالمجھ کو نہ ساتھ سونے کو فرما کے سو رہے

ہم بیٹھے آنکھیں دیکھتے ہیں منہ کو تکتے ہیںباتوں میں وہ تو ٹال کے بہلا کے سو رہے

مجھ کو اٹھا کے نیچی نگاہوں سے دیکھ کرکچھ دل میں سوچ سوچ کے پچھتا کے سو رہے

ان سے شب وصال میں حجت جو بڑھ گئیکچھ دل میں سوچ سوچ کے پچھتا کے سو رہے

ہم کیوں بتائیں ہم نے بھی کی صبح جس طرحشب تم تو جاگنے کی قسم کھا کے سو رہے

اے بخت خفتہ! اتنی ہی تاثیر تو دکھااس کی گلی میں پاؤں مرا جا کے سو رہے

تا صبح مجھ کو مارے خوشی کے نہ آئی نینداک ایسی بات وہ مجھے سمجھا کے سو رہے

اے دل یہ کیا ہوا تری باتوں نے کیا کیامنہ پھیر کے ادھر کو وہ تنگ آ کے سو رہے

سوتوں میں جان ڈال کے انگڑائیاں نہ لوجاگے ہوئے ہو شب کے جو یاں آ کے سو رہے

اک دم کو چونکوں شوق سے پھر سوؤں صبح تکاس بات کو زبان ہی پر لا کے سو رہے

یہ چھیڑ دیکھو میرے نہ سونے کے واسطےانداز اک نیا مجھے دکھلا کے سو رہے

امید خواب میں بھی نہ یوں دیکھنے کی تھیجس پیار سے وہ شب مجھے لپٹا کے سو رہے

چھوڑا ہے میں نے رات نہ گھر جانے کو انہیںجب کچھ نہ بس چلا تو وہ جھنجھلا کے سو رہے

میں سونے دوں گا آپ کو کب چین سے بھلاہے یہ تو خوب تم مجھے پھسلا کے سو رہے

اچھا میں پاؤں دابوں پہ تم جاگتے رہویوں کون مانے ہے مجھے بہلا کے سو رہے

کیا سونے جاگنے کا نہیں ہم کو امتیازکروٹ بدل کے آپ جو مچلا کے سو رہے

ہے کون سی وہ شب جو سحر تک نہ جاگے ہمکس دن نہ آپ غیر کے گھر جا کے سو رہے

ہے بخت خفتہ اور شب تنہائی اور ہمجاگیں نصیب ساتھ جو وہ آ کے سو رہے

منظور تھا گھٹانا جو عشرت کی رات کاچوٹی وہ اپنی مجھ سے ہی بندھوا کے سو رہے

فرقت کی شب میں جاگنے سے فائدہ نظامؔبہتر ہے اس سے گر کوئی کچھ کھا کے سو رہے

— نظام رامپوری

فرہنگ

بخت خفتہ — سویا ہوا نصیب، بدقسمتی
شب وصال — محبوب سے ملاپ کی رات
جاں کنی — نزع کی حالت، جان کنی کی کیفیت

تشریح

اس غزل میں محبوب کے روٹھنے، شرمانے اور وصل کی رات میں ناز و انداز سے سو جانے کا بیان ہے۔ شاعر کا لہجہ شوخ اور شکایتی ہے، جس میں وصل کی رات کی بے تابی اور محبوب کی بے نیازی ایک ساتھ جھلکتی ہے۔ ایک شعر میں شاعر کہتا ہے کہ ہم تنگ آ کر جان سے کچھ کھا کے سو رہے، یعنی بے بسی کے عالم میں سو جانے کا ذکر ہے۔ آخری شعر میں شاعر جدائی کی رات کے جاگنے پر ہلکے طنز کے ساتھ نصیحت کرتا ہے۔