غزل 6 اشعار

دل پہ جو گزرے ہے میرے آہ میں کس سے کہوں

Dil pe jo guzre hai mere aah mein kis se kahoon

دل پہ جو گزرے ہے میرے آہ میں کس سے کہوںکیا کروں میں اے مرے اللہ میں کس سے کہوں

جب نہ تم ہی حال دل میرا کبھی آ کر سنوتو یہ فرماؤ مجھے، اللہ میں کس سے کہوں

میرے صاحب کے ذرا سے ربط پر بگڑیں نہ غیرغیر سے تم سے جو کچھ ہے راہ میں کس سے کہوں

دوستو اب کہنے سننے سے نہیں کچھ فائدہوہ تو میرے غم سے ہے آگاہ میں کس سے کہوں

یوں ہی ناحق سر پھراتے ہیں مرا آ آ کے لوگحال اپنا اے بت گمراہ میں کس سے کہوں

بے قراری کا سبب اپنی کہوں کس سے نظامؔدل پہ جو ہے صدمۂ جاں کاہ میں کس سے کہوں

— نظام رامپوری

فرہنگ

بت گمراہ — گمراہ کرنے والا محبوب
صاحب — مالک، محبوب

تشریح

اس غزل میں شاعر اپنے دل کا حال بیان کرتا ہے اور شکوہ کرتا ہے کہ اپنا درد کس سے کہے۔ ہر شعر میں یہی سوال دہرایا گیا ہے، جو مایوسی اور تنہائی کے احساس کو گہرا کرتا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ محبوب خود بھی اس کا حال سننے نہیں آتا، اس لیے کسی سے کہنا بے سود ہے۔ آخری شعر میں بے قراری اور صدمۂ جاں کاہ کا ذکر ہے جو پورے کلام کا مرکزی لہجہ ہے۔ لہجہ حسرت اور بے بسی کا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں