غزل 10 اشعار

تمہیں ہاں کسی سے محبت کہاں ہے

Tumhein haan kisi se mohabbat kahan hai

تمہیں ہاں کسی سے محبت کہاں ہےذرا دیکھیے تو وہ صورت کہاں ہے

بھلا اب کسی سے سنو بات کیا تمتمہیں اپنی باتوں سے فرصت کہاں ہے

ہر اک بات پر روئے سے دیتے ہو ابوہ شوخی کہاں وہ شرارت کہاں ہے

پڑے رہتے ہو پہروں ہی منہ لپیٹےوہ جلسہ کہاں ہے وہ صحبت کہاں ہے

کوئی کچھ کہے اب تمہیں کچھ نہ بولووہ تیزی کہاں وہ ظرافت کہاں ہے

وہ لگ چلنا ہر اک سے آفت تمہاراوہ تندی وہ شوخی وہ فرحت کہاں ہے

کوئی جانتا بھی نہیں اب تو تم کووہ پہلی سی خوشبو میں شہرت کہاں ہے

تمہیں دیکھو اور غیر کی باتیں سنناوہ شان اب کہاں ہے وہ شوکت کہاں ہے

تمہیں ہو عدو ہی کا ملنا مبارکعدو کی سی ہم میں لیاقت کہاں ہے

نظامؔ آپ ہی آپ آئے گا یاں پریہاں رشک سہنے کی طاقت کہاں ہے

— نظام رامپوری

فرہنگ

ظرافت — خوش طبعی، مزاح
فرحت — خوشی، شادمانی
صحبت — ہم نشینی، محفل

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب سے شکوہ کرتا ہے کہ اب اس میں نہ محبت باقی رہی ہے، نہ پہلی سی شوخی، شرارت اور رونق۔ محبوب اپنی باتوں میں مصروف رہتا ہے، ہر بات پر بے رخی دکھاتا ہے اور غیروں کی باتیں سنتا ہے۔ شاعر کا لہجہ گلے اور طنز سے بھرا ہوا ہے، اور آخری شعر میں وہ رشک سہنے کی اپنی طاقت نہ ہونے کا اظہار کرتا ہے۔

مثلاً مقطع میں شاعر کہتا ہے کہ یہاں رشک سہنے کی طاقت کس میں ہے، جس سے اس کے دل کی بے بسی واضح ہوتی ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں