غزل 23 اشعار

مزا کیا جو یوں ہی سحر ہو گئی

Mazaa kya jo yun hi sahar ho gayi

مزا کیا جو یوں ہی سحر ہو گئینہیں بھی پہر دو پہر ہو گئی

ترے غم میں شب یوں بسر ہو گئیغرض روتے روتے سحر ہو گئی

نہ آئینہ ہر وقت دیکھا کروکہوگے کسی کی نظر ہو گئی

جو باندھی کمر قتل عشاق پرکمر تو نہ تھی پر کمر ہو گئی

سبب ان کی رنجش کا کہنا نہیںکوئی پوچھے کس بات پر ہو گئی

لبوں پر ٹھہرنے سے اے جاں! حصولادھر آ گئی یا ادھر ہو گئی

کوئی بات الفت کی اب تو نہیںجو کچھ ہو گئی پیشتر ہو گئی

ترا وعدہ گو جھوٹ ہی کیوں نہ ہوتسلی ہماری مگر ہو گئی

تغافل ہے ہر بات پر کس لیےمرے دل کی تجھ کو خبر ہو گئی

قیامت کے آثار بھی ہو گئےشب غم دراز اس قدر ہو گئی

منانا رلانا ہی باہم رہاشب وصل یوں ہی سحر ہو گئی

نہیں کیا کرو گے نہ ہم کو سناؤشکایت عدو کی مگر ہو گئی

خدا ہے جو اس بت سے پھر ہو ملاپغرض آج تو اس قدر ہو گئی

کہا بھی تو اس نے کچھ ایسا نہیںذرا بات میں چشم تر ہو گئی

نہ مانا نہ مانا اسی شوخ نےکہ دنیا ادھر کی ادھر ہو گئی

تمہیں ضد نہ ملنے کی ہے کس لیےمری آہ کیا بے اثر ہو گئی

وہ وعدے سے کیوں پھر گئے کہہ تو کچھیہ کیا بات اے نامہ بر ہو گئی

یہ قسمت ہوا وصل بھی گر نصیبتو رنجش بھی ہر بات پر ہو گئی

وہ آئے بھی یاں اس سے اے دل حصولکوئی دم کو تسکیں اگر ہو گئی

ترے غم میں یہ حال تو ہو گیاخوشی اب تری فتنہ گر ہو گئی

یہ جھوٹی محبت سے ان کی حصولشکایت عدو کی اگر ہو گئی

انہیں صلح منظور ہے مجھ سے کبکہوں کیا ہوئی کیونکہ پر ہو گئی

نظام اس گھڑی کا کہوں حال کیاجب اس نے کہا وہ سحر ہو گئی

— نظام رامپوری

فرہنگ

تغافل — بے توجہی، جان بوجھ کر نظر انداز کرنا
شب وصل — وصال کی رات، محبوب سے ملاقات کی رات
قتل عشاق — عاشقوں کو قتل کرنا، عاشقوں کا قاتل

تشریح

اس غزل میں شاعر ہجر و وصال کی کیفیات کو ہلکے پھلکے اور شوخ لہجے میں بیان کرتا ہے۔ کہیں محبوب کی بے رخی و تغافل کا شکوہ ہے، کہیں رات کے طویل ہونے کا ذکر ہے اور کہیں وصل کی رات کا جلد گزر جانا بیان ہوا ہے۔ مقطع میں شاعر اپنے تخلص کے ساتھ اسی گھڑی کا حال بیان کرنے کی بات کرتا ہے جب محبوب نے صبح ہونے کی بات کہی۔ شاعر کا لہجہ شکایتی مگر دلچسپ ہے، اور وہ روایتی غم اور شوخی کو ایک ساتھ پیش کرتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں