غزل 18 اشعار

بحر غم میں دل کا قرینہ

Bahr-e-Gham Mein Dil Ka Qareena

بحر غم میں دل کا قرینہلاکھوں موجیں ایک سفینہ

ٹوٹا ہے دل شق ہے سینہدیکھ کر اس ظالم کا قرینہ

بھیگ گئی دنیائے محبتآیا تھا کچھ مجھ کو پسینہ

شاخیں پھوٹیں کلیاں چٹکیںآ پہنچا پھاگن کا مہینہ

حال بھی میرا آپ نہ پوچھیںاتنی رنجش اتنا کینہ

مر جانا تکمیل وفا میںہے معراج کا پہلا زینہ

میری گردن تیرا خنجرتیری برچھی میرا سینہ

برق بلا یا برق ادا ہودونوں کا ہے ایک قرینہ

کیا ہو سکوں اے بحر محبتساحل سے ہے دور سفینہ

جلتا ہوں تیری محفل میںجنت میں دوزخ کا قرینہ

ہجر کا عالم یاد ہے مجھ کواک اک دن ایک ایک مہینہ

موت کی سختی میں نے سمجھیماتھے پر نکلا جو پسینہ

شمع کے دم سے بزم منورکہنے کو مہمان شبینہ

کوئی جابر کوئی صابراک میرا اک ان کا قرینہ

ہل جاؤ بھی کھل کھیلو بھیاچھا دن اچھا ہے مہینہ

انہیں میرے دل سے امنگیںغرق کیا موجوں نے سفینہ

دل کو فغاں پہنچائے فلک تکنیچی چھت ہے اونچا زینہ

پھر اٹھا طوفان محبتنوحؔ کریں تیار سفینہ

— نوح ناروی

فرہنگ

شق — پھٹا ہوا، شگافتہ
معراج — آسمانی بلندی، عروج
شبینہ — رات کی محفل

تشریح

اس غزل میں شاعر غم کے سمندر کو زندگی کے استعارے سے بیان کرتا ہے، جہاں دل ایک ڈوبتی ہوئی کشتی کی طرح ہے۔

محبوب کے ظلم اور ہجر کی سختی سے دل زخمی ہے، اور شاعر کا لہجہ شکوے اور درد سے بھرا ہوا ہے۔

ایک نمایاں شعر میں مرنے کو تکمیلِ وفا اور معراج کا پہلا زینہ کہا گیا ہے، یعنی عشق میں فنا ہونا بلندی کا ذریعہ ہے۔

آخری شعر میں محبت کا طوفان دوبارہ اٹھنے اور کشتی تیار کرنے کا ذکر ہے، جو نئی آزمائش کی طرف اشارہ ہے۔