غزل 5 اشعار

مجھ کو دیوانہ سمجھتے ہیں وہ شیدائی بھی

Mujh Ko Deewana Samajhte Hain Woh Shaidai Bhi

مجھ کو دیوانہ سمجھتے ہیں وہ شیدائی بھیمیں تماشا بھی ہوں محفل میں تماشائی بھی

بڑھ گئی ہم سے نقاہت میں ہماری تصویراس میں باقی نہ رہی قوت گویائی بھی

ڈھل نہ جائے کہیں شانے سے ہوا میں آنچلاب وہ شرماتے ہیں لیتے ہوئے انگڑائی بھی

مٹ گیا داغ دل زار بھی رفتہ رفتہبجھ گیا آج چراغ شب تنہائی بھی

جس قدر پاس تھی پونجی اسے ہم کھو بیٹھےعشق میں نوحؔ گئی دولت آبائی بھی

— نوح ناروی

فرہنگ

شیدائی — عاشق، فریفتہ
نقاہت — کمزوری، ناتوانی
دولت آبائی — باپ دادا کی وراثت

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنی بے خودی اور محبت میں ہونے والی تباہی کا بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ محبوب اسے دیوانہ سمجھتا ہے، اور وہ خود بھی محفل میں تماشا بھی ہے اور تماشائی بھی۔ کمزوری نے اس کی تصویر کو اور نمایاں کر دیا ہے اور بولنے کی طاقت بھی جاتی رہی ہے۔ آخری شعر میں شاعر کہتا ہے کہ عشق میں اس نے اپنی آبائی دولت بھی کھو دی، یعنی لہجہ حسرت اور افسوس کا ہے۔