غزل 11 اشعار

دل ستانی دل ربائی پر گھمنڈ

Dil Satani Dil Rubai Par Ghamand

دل ستانی دل ربائی پر گھمنڈآپ کو ہے خوش ادائی پر گھمنڈ

جانتا ہوں اس کا نبھنا ہے محالکیا کروں میں پارسائی پر گھمنڈ

ناز ہے قاتل کو اپنی تیغ پرتیغ کو ہے کج ادائی پر گھمنڈ

رحم ان کو حال غم پر آ گیادل کرے بے دست و پائی پر گھمنڈ

عاصیوں کو رحمت حق پر غرورزاہدوں کو جبہہ سائی پر گھمنڈ

گفتگو بھی مجھ سے تم کرتے نہیںاس قدر اس خوش ادائی پر گھمنڈ

پردۂ در پر کسی کو ناز ہےہم کو نظروں کی رسائی پر گھمنڈ

اب انہیں ہے دل نوازی کا خیالتھا جنہیں تیغ آزمائی پر گھمنڈ

پھر گرفتار قفس ہو جاؤں گاہے عبث مجھ کو رہائی پر گھمنڈ

ہو گیا جس کے سبب سے میں اسیرتھا مجھے اس خوشنوائی پر گھمنڈ

غرق کر دے گا انہیں طوفان عشقنوحؔ کو ہے نا خدائی پر گھمنڈ

— نوح ناروی

فرہنگ

بے دست و پائی — ہاتھ پاؤں نہ ہونے کی کیفیت، بے بسی
جبہہ سائی — سجدے میں ماتھا ٹیکنا، عبادت
عاصیوں — گناہ گار لوگ

تشریح

اس غزل میں عاشق اور معشوق دونوں کے ایک دوسرے کی ادا اور خوبی پر گھمنڈ کا ذکر ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ محبوب کو اپنی دل ربائی اور خوش ادائی پر فخر ہے، اور قاتل کو اپنی تلوار پر ناز ہے۔ لہجہ شوخ اور طنزیہ ہے، جیسے شاعر محبوب کی ناز برداری کو چھیڑ رہا ہو۔ مقطع میں شاعر کہتا ہے کہ یہ گھمنڈ اس طوفانِ عشق میں غرق ہو جائے گا جو سب کو ڈبو دے گا۔