غزل 15 اشعار

عشق کے واسطے ہے دل کی آڑ

Ishq ke waaste hai dil ki aad

عشق کے واسطے ہے دل کی آڑکوئی دیکھے یہ تل کی اوٹ پہاڑ

سرکشی وجہ افتخار نہیںقد میں شمشاد سے بڑا ہے تاڑ

ستیاناس ہو گیا دل کاعشق نے خوب کی اکھاڑ پچھاڑ

وہ خدا جانے گھر میں ہیں کہ نہیںکچھ کھلا اور کچھ ہے بند کواڑ

حسرتیں بعد مرگ جائیں کہاںدفن کر مجھ کو اور انہیں بھی گاڑ

ناتواں دل اٹھائے کیا غم عشقاک طرف رائی ایک سمت پہاڑ

میری تقدیر کا مرے دل کاان کے ہاتھوں میں ہے بناؤ بگاڑ

خاک میری بھی اس میں شامل ہےاپنے دامن سے گرد راہ نہ جھاڑ

مال و زر دے دیا حسینوں کورہ گیا گھر میں صرف کاٹھ کباڑ

کاش اٹھ جائے پردۂ ہستیمیرے اور اس کے بیچ میں ہے یہ آڑ

شعلۂ غم سے دل کا حال یہ ہےجیسے پہلو میں جل رہا ہو بھاڑ

چار دن وہ بناؤ رکھتے ہیںاور رکھتے ہیں آٹھ روز بگاڑ

وہ نہیں تو مری نگاہ میں ہےباغ ویران اور شہر اجاڑ

رخت ہستی کے ہو چکے ٹکڑےاے جنوں اب مرے کفن کو پھاڑ

نوحؔ طوفان ہجر الفت میںکوہ جودی کی ڈھونڈتے ہیں آڑ

— نوح ناروی

فرہنگ

رخت ہستی — زندگی کا سامان یا وجود
پردۂ ہستی — زندگی کا پردہ، دنیا کا حجاب
کوہ جودی — وہ پہاڑ جہاں طوفانِ نوح کے بعد کشتی ٹھہری

تشریح

اس غزل میں شاعر نے عشق کی شدت، ہجر کے دکھ اور دل کی بے بسی کو بیان کیا ہے۔ محبوب کی بے اعتنائی اور اپنی بے قراری کا ذکر بار بار آتا ہے، اور کئی جگہ گھر، باغ اور شہر جیسے الفاظ کے ذریعے دنیا سے بیزاری ظاہر کی گئی ہے۔ شاعر کا لہجہ شکایت آمیز اور پرسوز ہے۔ مثلاً آخری شعر میں طوفانِ ہجر کے مقابلے میں پناہ ڈھونڈنے کا ذکر ہے، جس سے اس کی ناامیدی اور بے کسی واضح ہوتی ہے۔ مجموعی طور پر کلام عشق کے ہاتھوں دل کی تباہی کا نوحہ ہے۔