غزل 14 اشعار

عشق میں مجھ کو بگڑ کر اب سنورنا آ گیا

Ishq Mein Mujh Ko Bigar Kar Ab Sanwarna Aa Gaya

عشق میں مجھ کو بگڑ کر اب سنورنا آ گیاہو گیا ناکام لیکن کام کرنا آ گیا

یہ اگر سچ ہے کہ مجھ کو عشق کرنا آ گیاتو سمجھ لو روز جینا روز مرنا آ گیا

دعویٰ عشق و وفا پر مجھ کو مرنا آ گیاکہہ گزرنے کی جگہ اب کر گزرنا آ گیا

ورطۂ دریائے غم نے ایسے غوطے دے دیےڈوبنا پھر ڈوب کر مجھ کو ابھرنا آ گیا

چند خوں آلودہ آنسو جذب دامن ہو گئےپیکر سادہ میں غم کو رنگ بھرنا آ گیا

شیوۂ عشق و وفا میں ہم کو ناکامی سہیکم سے کم یہ تو ہوا بے موت مرنا آ گیا

شوق سے ظلم و ستم اب روز ڈھاتے جائیےاہل غم کو غم اٹھا کر غم نہ کرنا آ گیا

کچھ توہم کچھ توقع کچھ الم کچھ انبساطعشق کر کے مجھ کو جینا اور مرنا آ گیا

کثرت آزار نے تعلیم دے دی ضبط کیجبر کے باعث سے دل کو صبر کرنا آ گیا

اشک آنکھوں میں پہنچ کر دل میں پھر واپس گئےیوں سمجھ لے چڑھتے دریا کا اترنا آ گیا

کم سے کم تھا اک طرح کا آسرا اقرار تکلیکن ان کو صاف اب انکار کرنا آ گیا

رہ گزر سے عشق کی میں آج تک گزرا نہیںکس طرح کہہ دوں مجھے جی سے گزرنا آ گیا

حسن کی نخوت نے پہنچایا اڑا کر عرش تکاب تو پریوں کا بھی تم کو پر کترنا آ گیا

بحر ذوق و شوق میں یہ بھی غنیمت جانیےنوحؔ کو طوفان اٹھا کر غرق کرنا آ گیا

— نوح ناروی

فرہنگ

ورطۂ دریائے غم — غم کے دریا کا گرداب
خوں آلودہ — خون میں لتھڑے ہوئے
شیوۂ عشق — عشق کا طریقہ یا انداز

تشریح

اس غزل میں شاعر عشق کے تجربے سے حاصل ہونے والی تلخ مگر پرلطف آگاہی کو بیان کرتا ہے۔ ناکامی کے باوجود وہ خود کو عشق کے آداب، صبر اور ضبط میں ماہر محسوس کرتا ہے۔ مقطع میں وہ اپنے ذوق و شوق کے سمندر میں طوفان اٹھا کر غرق ہونے کو بھی غنیمت جانتا ہے۔ لہجہ طنزیہ اور خود کلامی کا ہے، جس میں غم کو بھی ہنر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ مثلاً "ڈوبنا پھر ڈوب کر مجھ کو ابھرنا آ گیا" میں عشق کے غم سے نکلنے کی مہارت کا اظہار ہے۔