غزل 11 اشعار

وہ کریں گے مرا قصور معاف

Woh Karengay Mera Qasoor Maaf

وہ کریں گے مرا قصور معافہو چکا کر چکے ضرور معاف

حسن کو بے قصور کہتے ہیںہے قصور آپ کا قصور معاف

میں نے یہ جان کر خطائیں کیںہر خطا ہوگی بالضرور معاف

وہ ہنسی آ گئی ترے لب پرہو گیا وہ مرا قصور معاف

بے خودی میں جو ہو خطا ہم سےکم سے کم وہ تو ہو ضرور معاف

خامشی ان کی مجھ سے کہتی ہےاب ہوا اب ہوا قصور معاف

پھر نہ تم بخشنا کبھی مجھ کوپہلی تقصیر ہو ضرور معاف

ہاتھ بھی جوڑے پانو پر بھی گرااب تو کہہ دو کیا قصور معاف

ہے یہی کام اس کی رحمت کاہوں گے میرے گنہ ضرور معاف

اور عادت مری خراب ہوئیکاش کرتے نہ وہ قصور معاف

خود یہ اقرار جرم کرتے ہیںکیجئے نوحؔ کو ضرور معاف

— نوح ناروی

فرہنگ

تقصیر — قصور، جرم، خطا
بالضرور — ضرور، لازمی طور پر
بے خودی — خود سے بے خبری، جذبات کا غلبہ

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب سے اپنی خطاؤں کی معافی مانگتا ہے اور اس کا لہجہ عاجزانہ اور شوخ دونوں ہے۔ وہ اقرار کرتا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر غلطیاں کیں اور پھر بھی امید رکھتا ہے کہ محبوب اسے معاف کر دے گا۔ ایک شعر میں وہ کہتا ہے کہ ان کی خاموشی خود معافی کا اشارہ دے رہی ہے، اور آخری شعر میں وہ اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے معافی کی درخواست دہراتا ہے۔

مجموعی طور پر کلام میں ندامت، امید اور دل لگی کا امتزاج نمایاں ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں