غزل 9 اشعار

جو اچھے ہیں ان کی کہانی بھی اچھی

Jo Achhe Hain Un Ki Kahani Bhi Achhi

جو اچھے ہیں ان کی کہانی بھی اچھیلڑکپن بھی اچھا جوانی بھی اچھی

تری مہربانی نہ اچھی ہو کیوں کرکہ ہے تیری نا مہربانی بھی اچھی

در یار سے ہم کو اٹھنا ہے مشکلجو ایسی ہو تو ناتوانی بھی اچھی

ترے تیر کو اپنا دل کیوں نہ دیں ہمنشانہ بھی اچھا نشانی بھی اچھی

جو ہو صدق دل سے کوئی سننے والاتو واللہ جھوٹی کہانی بھی اچھی

کہیں عشق میں بد گمانی بری ہےکہیں عشق میں بد گمانی بھی اچھی

مئے ناب کی قدر ہم جانتے ہیںنئی تو نئی یہ پرانی بھی اچھی

نہ ہو دل میں لیکن مرے دل کے حق میںتمہاری محبت زبانی بھی اچھی

اگر نوحؔ کی شعر گوئی ہے بہترتو ہے نوحؔ کی شعر خوانی بھی اچھی

— نوح ناروی

فرہنگ

ناتوانی — کمزوری، بے طاقتی
مئے ناب — خالص اور اعلیٰ شراب
صدق دل — دل کی سچائی، خلوص

تشریح

اس غزل میں شاعر نے محبوب کی ہر ادا، حتیٰ کہ اس کی نامہربانی، جوانی اور ناتوانی کو بھی دلکش قرار دیا ہے۔ لہجہ شوخ اور پُرلطف ہے، اور عشق کے ہر رنگ کو قبول کرنے کا اظہار ملتا ہے۔

مقطع میں شاعر اپنی شعر گوئی اور شعر خوانی دونوں کو اچھا کہتا ہے، جو ایک خود اعتمادی اور دلچسپ انداز کی عکاسی کرتا ہے۔ مجموعی طور پر کلام میں محبت کی سرشاری اور ادائے بیان کی خوبی نمایاں ہے۔