غزل 5 اشعار

کیوں آپ کو خلوت میں لڑائی کی پڑی ہے

Kyun Aap Ko Khalwat Mein Ladai Ki Padi Hai

کیوں آپ کو خلوت میں لڑائی کی پڑی ہےملنے کی گھڑی ہے کہ یہ لڑنے کی گھڑی ہے

کیا چشم عنایت کا تری مجھ کو بھروسہلڑ لڑ کے ملی ہے کبھی مل مل کے لڑی ہے

کیا جانئے کیا حال ہمارا ہو شب ہجراللہ ابھی چار پہر رات پڑی ہے

تلوار لیے وہ نہیں مقتل میں کھڑے ہیںاس وقت مرے آگے مری موت کھڑی ہے

جینے نہیں دیتے ہیں وہ مرنے نہیں دیتےاے نوحؔ مری جان کشاکش میں پڑی ہے

— نوح ناروی

فرہنگ

خلوت — تنہائی، الگ اور پوشیدہ جگہ
چشم عنایت — مہربان نگاہ، توجہ کی نظر
شب ہجر — جدائی کی رات

تشریح

اس غزل میں عاشق اور معشوق کے درمیان ملنے اور لڑنے کی کشمکش بیان کی گئی ہے۔ شاعر شکوہ بھی کرتا ہے اور محبت کا اظہار بھی، اور لہجہ شوخ و طنزیہ ہے۔ مقطع میں جان کی کشمکش کا ذکر ہے کہ محبوب نہ جینے دیتا ہے نہ مرنے دیتا ہے۔ شب ہجر کی طوالت اور مقتل کا منظر بھی غم اور بے بسی کی کیفیت کو نمایاں کرتے ہیں۔