غزل 17 اشعار

کوئی اس ستم گر کو آگاہ کر دے کہ باز آئے آزار دینے سے جھٹ پٹ

Koi Is Sitamgar Ko Aagaah Kar De Ke Baaz Aaye Aazaar Dene Se Jhat Pat

کوئی اس ستم گر کو آگاہ کر دے کہ باز آئے آزار دینے سے جھٹ پٹادھر کی ادھر آج ہوتی ہے دنیا مریض محبت بدلتا ہے کروٹ

کبھی پردہ داری کبھی خود نمائی کبھی کچھ رکاوٹ کبھی کچھ لگاوٹتمہاری یہ چاروں ادائیں غضب ہیں یہ چاروں کریں گی ہزاروں کو چوپٹ

قیامت نہ اٹھے کہ اٹھے جہاں میں مگر بالیقیں میں تو اٹھوں گا جھٹ پٹتہ قبر جس وقت مجھ کو ملے گی سر قبر کچھ ان کے قدموں کی آہٹ

کوئی کس طرح اس کو تسلیم کر لے کہ دونوں اکیلے بسر کر رہے ہیںترے گرد تیری اداؤں کا مجمع مری حسرتوں کا مرے پاس جمگھٹ

خدا جانے آپس میں کیا پیش آئے یہ تاخیر و تعجیل کیا رنگ لائےہمارا ارادہ کہ فوراً نہ دیں دل تمہاری تمنا کہ مل جائے جھٹ پٹ

کہاں لطف بزم مسرت اٹھایا کہاں دور پر کیف گزرے نظر سےمئے ناب اوروں کے حصے میں آئی ہمارے مقدر میں تھی صرف تلچھٹ

ادھر وہ بھی سرگرم ظلم و جفا ہے ادھر ہم بھی مصروف آہ و بکا ہیںکہیں بڑھتے بڑھتے نہ بڑھ جائے جھگڑا کہیں ہوتے ہوتے نہ ہو جائے کھٹ پٹ

یہ کیوں ہے تأمل یہ کیوں ہے توقف یہ انکار کیا ہے یہ اغماض کیا ہےلڑاؤ بھی آنکھیں ملاؤ بھی نظریں دکھاؤ بھی مکھڑا اٹھاؤ بھی گھونگھٹ

بہت کچھ چھپایا بہت کچھ بچایا مگر پیش بندی نہ کچھ کام آئیکئے خنجر ناز نے چار ٹکڑے بالآخر ہوا دل محبت میں چوپٹ

محبت میں یہ جھڑکیاں بھی عبث ہیں یہ ہر وقت کی دھمکیاں بھی عبث ہیںکرم ہو کہ مجھ پر ستم ہو تمہارا نہ اٹھوں گا در سے نہ چھوڑوں گا چوکھٹ

بیان تمنا سنا اور سن کر بڑی دیر سے غور فرما رہے ہیںنہ آئیں گے یا میرے گھر آ گئے وہ جو ہونا ہو ارشاد ہو جائے جھٹ پٹ

ستم بھی اٹھائے ہزاروں طرح کے بلائیں بھی جھیلیں ہزاروں طرح کیہوا تجربہ ہم کو یہ دل لگا کر حسینوں سے دل کا لگانا ہے جھنجھٹ

ترے عشق میں کیوں نہ میں دل کو روؤں جگر کے لئے کیوں نہ میں آہ کھینچوںشب و روز کی مختلف آفتوں نے اسے کر دیا چت اسے کر دیا پٹ

بنا غیرت آئینۂ دل ہمارا غبار آئے کیوں کر کدورت رہے کیامثل ہے وہ خس کم جہاں پاک والی نہ اس گھر میں کوڑا نہ اس گھر میں کرکٹ

محبت کے رستے میں اے شوق منزل ملے گا عجب لطف پائے طلب کوادھر خار ہیں اور ادھر آبلے ہیں اگر نذر ہاں وہ ہیں تو یہ ہیں منہ پھٹ

ترے عشق میں چین سے کیا رہوں میں ترے عشق میں جب نہ دے چین مجھ کونظر کا پلٹنا زباں کا بدلنا مقدر کی گردش زمانے کی کروٹ

یہ اے نوحؔ کس نے تمہیں رائے دی تھی کہ طوفاں اٹھاؤ زمیں دار ہو کراب اچھا تماشا نظر آ رہا ہے تہہ آب کھاتا سر آب کھیوٹ

— نوح ناروی

فرہنگ

ستم گر — ظلم کرنے والا، جفا کار
مریض محبت — عشق میں مبتلا شخص
پردہ داری — راز چھپانے کا عمل

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے ستم گر محبوب کی ادائیں، اس کی بے نیازی اور ناز و انداز بیان کرتا ہے۔ شاعر کا لہجہ شکایت آمیز بھی ہے اور شوخ بھی، اور وہ محبت میں ملنے والی جھڑکیوں اور دھمکیوں کو بے سود قرار دیتا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں کہا گیا ہے کہ محبوب کی چار ادائیں ہزاروں کو برباد کر دیں گی، جبکہ دل کے چار ٹکڑے ہونے کا ذکر عشق کی تکلیف کو ظاہر کرتا ہے۔ کلام میں کئی جگہ الفاظ کی تکرار اور ہلکی مزاحیہ فضا بھی نظر آتی ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں