غزل 9 اشعار

ساغر بدست ہوں میں

Saaghar ba-dast hoon main

ساغر بدست ہوں میںمست الست ہوں میں

جو کچھ نہ ہے نہ تھی کچھوہ بود و ہست ہوں میں

دل ہے بلند باطنظاہر میں پست ہوں میں

کثرت سے کیا تعلقوحدت پرست ہوں میں

کہہ دو بہار آئےدامن بدست ہوں میں

ساقی کو بھول بیٹھااس درجہ مست ہوں میں

کیوں کر کوئی بھلائےعہد الست ہوں میں

غم بھی خوشی میں شاملفتح و شکست ہوں میں

کہتے ہوں نوحؔ مجھ کوطوفاں پرست ہوں میں

— نوح ناروی

فرہنگ

مست الست — ازل کی مستی میں سرشار
بود و ہست — موجود ہونا، وجود
وحدت پرست — ایک خدا کو ماننے والا

تشریح

اس غزل میں شاعر اپنی مستی، وحدت پرستی اور روحانی کیفیت کا اظہار کرتا ہے۔ وہ خود کو ساغر بدست اور مست الست کہتا ہے اور ظاہری پستی کے باوجود دل کی بلندی بیان کرتا ہے۔ لہجہ سرشار اور بے نیازانہ ہے۔ مقطع میں شاعر اپنے تخلص نوحؔ کے ساتھ طوفاں پرستی کا ذکر کرتا ہے، جو زندگی کے ہنگاموں سے اس کے گہرے تعلق کی علامت ہے۔ کثرت کے بجائے وحدت سے وابستگی اس کلام کا مرکزی خیال ہے۔