غزل 5 اشعار

اگر اس کا مرا جھگڑا یہیں طے ہو تو اچھا ہو

Agar is ka mera jhagda yehein tay ho to achha ho

اگر اس کا مرا جھگڑا یہیں طے ہو تو اچھا ہوخدا جانے خدا کے سامنے کل کیا نہ ہو کیا ہو

گزرتی ہے بشر کی زندگی کس وہم باطل میںجو ایسا ہو تو ایسا ہو جو ایسا ہو تو ایسا ہو

شب خلوت یہ کہنا بار بار اس کا بناوٹ سےہمیں چھیڑے تو غارت ہو ہمیں دیکھے تو اندھا ہو

وہ ہر دم کی عیادت سے مری گھبرا کے کہتے ہیںغضب میں جان ہے اپنی نہ مر جائے نہ اچھا ہو

وہ فرماتے ہیں مجھ کو دیکھ کر میں یوں نہ مانوں گااگر یہ نوحؔ ہے طوفان اٹھائے غرق دنیا ہو

— نوح ناروی

فرہنگ

بناوٹ — تکلف، ظاہری نمائش
غضب میں جان ہے اپنی — اپنی جان خطرے میں ہے
غارت ہو — برباد ہو، تباہ ہو

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب کے ساتھ جھگڑے کے انجام کی خواہش اور اس سے جڑی بے یقینی کو بیان کرتا ہے۔ شاعر کا لہجہ شوخ اور طنزیہ ہے، اور وہ محبوب کی ناز و ادا کو ہلکے مزاح کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ مقطع میں محبوب کا یہ کہنا کہ میں نوح کو یوں نہیں مانوں گا، اور اس کے جواب میں طوفان اٹھانے کی بات، کلام کا نمایاں پہلو ہے۔