9 اشعار

بہت دن درس الفت میں کٹے ہیں

Bahut din dars-e-ulfat mein kaṭe haiñ

بہت دن درس الفت میں کٹے ہیں

«بہت دن درس الفت میں کٹے ہیں» پروین ام مشتاق کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «واعظ شراب و حور کی الفت میں غرق ہے پروین ام مشتاق» میں 20 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

بہت دن درس الفت میں کٹے ہیںمحبت کے سبق برسوں رٹے ہیں

جنوں میں ہو گیا ہے اب یہ درجہکہ ہے حالت ردی کپڑے پھٹے ہیں

حرم سے واپسی پر میری دعوتہوئی مے خانہ میں میکش ڈٹے ہیں

بہت پیر مغاں ذی حوصلہ ہےشراب ناب کے ساغر لٹے ہیں

ریاض و زہد کے جتنے تھے دھبےوہ سارے نقش باطل اب مٹے ہیں

تبرک تھے مری توبہ کے ٹکڑےبجائے نقل محفل میں بٹے ہیں

الم کے درد کے حسرت کے غم کےمزے جتنے ہیں سارے چٹپٹے ہیں

نہیں بے وجہ واعظ رونی صورتیہ حضرت آج رندوں میں پٹے ہیں

ہوئے جاروب کش اس در کے پرویںؔکہ سارے گرد مٹی میں اٹے ہیں

— پروین ام مشتاق

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں