9 اشعار

میں اور مجھ کو اور کسی دلربا سے عشق ؟​

Main aur mujh ko aur kisi dilruba se ishq?

میں اور مجھ کو اور کسی دلربا سے عشق ؟​

«میں اور مجھ کو اور کسی دلربا سے عشق ؟​» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے پیر نصیر الدین نصیر» میں 8 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 27 سیکنڈ ہے۔

میں اور مجھ کو اور کسی دلربا سے عشق ؟​خیر الوریٰ سے عشق ہے خیر الوریٰ سے عشق​

دنیا کی مجھ کو چاہ نہ اس کی ادا سے عشقدونوں جہاں میں بس ہے مجھے مصطفیٰ سے عشق

وہ آخرت کی راہ کو ہموار کر چلاجس کو بھی ہو گیا ہے شہ انبیا سے عشق

کچھ اور مجھ کو کام نہیں اس جہان میںاپنے نبی سے عشق ہے اپنے خدا سے عشق

دنیا کی دوستی تو ضیاع ہے فریب ہےاسلام میں روا نہیں اس بے وفا سے عشق

سر میں سرور آنکھوں میں ٹھنڈک ہے دل میں کیفجب سے ہوا دیار نبی کی ہوا سے عشق

دیوانائے رسول و علی و حسین کوطیبہ کی دھن نجف کی لگن کربلا سے عشق

معراج بندگی کی تمنا میں رات دنمیری جبین کو ہے در مصطفیٰ سے عشق​

پہلے نبی کے عشق میں مدہوش ہو نصیر​پھر یہ کہے کوئی کہ مجھے ہے خدا سے عشق​

— پیر نصیرالدین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں