6 اشعار

یہ زمانہ یہ دور کچھ بھی نہیں

Yeh zamana yeh daur kuchh bhi nahin

یہ زمانہ یہ دور کچھ بھی نہیں

«یہ زمانہ یہ دور کچھ بھی نہیں» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے پیر نصیر الدین نصیر» میں 8 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

یہ زمانہ یہ دور کچھ بھی نہیںاک تماشہ ہے اور کچھ بھی نہیں​

اک تری آرزو سے ہے آبادورنہ اس دل میں اور کچھ بھی نہیں​

عشق رسم و رواج کیا جانےیہ طریقے یہ طور کچھ بھی نہیں​

وہ ہمارے ہم ان کے ہو جائیںبات اتنی ہے اور کچھ بھی نہیں​

جلنے والوں کو صرف جلنا ہےان کی قسمت میں اور کچھ بھی نہیں​

اے نصیر انتظار کا عالماک قیامت ہے اور کچھ بھی نہیں​

— پیر نصیرالدین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں