13 اشعار

انتقام

Intiqam

جب راہیں سب مسدود ہوئیںسب نیست ہوئیں نابود ہوئیں

دشمن کو کھوجتے پھرنے کیتھیں کاوشیں جو

بے سود ہوئیںپسپائیاں جو موجود نہ تھیں

اک آن میں آ موجود ہوئیںمیں سوچ کے اک دوراہے پر

حیراں آزردہ آ پہنچایہ ساری تگ و دو تنہا تھی

اس موڑ پہ بھی تنہا پہنچالیکن اس تنہا منظر میں

اک چہرہ اور ابھر آیاجو صاف نظر آیا نہ کبھی

اب اتنے قریب نظر آیاوہ چہرا دشمن کا چہرا

اس روپ میں پہلی بار ملاکبھی ذات کے ہر منظر میں مرے

کبھی منظر کے اس پار ملامیں خوب اسے پہچان گیا

جس روپ میں وہ جس بار ملاپھر اپنے دل پہ نظر جو کی

آمادہ پئے پیکار ملاپھر میں نے کسی تاخیر بنا

اک وار بہت سفاک کیاخود اپنا گریباں چاک کیا

— پیرزادہ قاسم