11 اشعار

موسم مرے دل کے

Mausam Mere Dil Ke

میرے گھر کے آنگن میں توجانے پہچانے سب موسم

اپنے وقت پہ آ جاتے ہیںموسم گل میں

سرخ گلاب اور پیلا گیندااجلا بیلا گوری چنبیلی

چمپا اور گل داؤدیکتنے رنگ بکھر جاتے ہیں

پھر موسم کروٹ لیتا ہےیخ بستہ بے مہر ہوا

جب رقص زمستاں کا آغاز کیا کرتی ہےسارا آنگن زرد شکستہ جاں پتوں سے بھر جاتا ہے

میرے دل کے آنگن میں بھییہ جانے پہچانے موسم آتے جاتے رہتے ہیں

لیکن یہ اک بات عجب ہےکشت دل میں جتنی قسموں کے بھی پھول کھلا کرتے ہیں

سارے سرخ ہوا کرتے ہیںاور پت جھڑ میں یخ بستہ بے مہر ہوا

جب رقص زمستاں کا آغاز کیا کرتی ہےشاخوں سے گرنے والے پتے بھی

سبز ہوا کرتے ہیں

— پیرزادہ قاسم