7 اشعار

انجانے میں وہ جو کل میرے گھر آیا

Anjaane mein wo jo kal mere ghar aaya

انجانے میں وہ جو کل میرے گھر آیا

«انجانے میں وہ جو کل میرے گھر آیا» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

انجانے میں وہ جو کل میرے گھر آیاعید سا سماں بنا، کہکشاں نیچے اتر آیا

ایک دو بول سرسری، ایک لمبی خاموشیآنکھوں سے آنسو پھر اچانک دل میں اتر آیا

فضاؤں میں گونجی خاموشی کی صدایادوں کے آنگن میں وہ لمحہ مڑ کر آیا

چہرہ بسا تھا آنکھوں میں ماہ و سال کاپہچاننے میں سمے لگا جب وہ اندر آیا

کچھ یوں تو وہ حسیں تھا پہلے بھی مگرگیسوں کی چاندی سے وہ اور بھی نکھر آیا

عمر نے بدل دیے تھے چہرے کے اس کے خد و خالپھر بھی وہ کسی طرح نہ قیدِ عمر میں نظر آیا

رات کے سناٹے میں چھپی روشنی نظر آئیدل کے آئینے میں نمایاں تیرا قمر آیا

— راجا اکرام قمر