12 اشعار

نثری نظم

Nasri Nazm

نثری نظم

«نثری نظم» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

میں نے رکھ لیا ہے وہ تکیہ!کہ جس پر سر رکھ کر۔۔۔۔

تم خواب دیکھا کرتی تھیںجس کے کپڑے میں رچی ہے

تمہاری سانسوں کی خوشبومیں نے رکھ لیا ہے وہ تکیہ!

کہ جس سے وابستہ تمہاری یادیں ہیںوصل کی راتوں کی خوبصورت باتیں ہیں

میں نے رکھ لیا ہے وہ تکیہ!کہ وہ ہی اب میرا سہارا ہے

تمہارے بعد مجھے جان سے پیارا ہےمیں اس پر اپنا سر رکھ کر

تمہارے خواب دیکھتا ہوںآنسوؤں سے تر اپنی آنکھیں

اس کے کپڑے سے پونچھتا ہوںکہ رچی ہوئی ہے اس میں

آج بھی تمہارے سانسوں کی خوشبواسے دیکھ کر یوں لگتا ہے

کہ جیسے تم آج بھی ہو میرے روبروتمہارا تکیہ بھی بلکل تمہاری طرح ہے

اپنی آغوش میں مجھے لے کربلکل تمہاری ہی طرح

بولتا کچھ بھی نہیں مگرسکون دیتا ہے..........!

— راجا اکرام قمر