9 اشعار

پڑتی ہے آ کے جان پر آخر بلائے دل

Padti hai aa ke jaan par aakhir balaa-e-dil

پڑتی ہے آ کے جان پر آخر بلائے دلیا رب کسی بشر کا کسی پر نہ آئے دل

تیرے بغیر کس کی تمنا کرے بشرتُو آرزوئے جان ہے، تُو مدعائے دل

و کچھ سلوک تُو نے کیے اس غریب سےکیوں بے وفا! بتا تو، یہی تھی جزائے دل

گاڑا فلک نے پھر کسی عاشق کو خاک میںمرقد سے آ رہی ہے صدا ہائے ہائے دل

چھوڑا اگر اجل نے وفا زیست نے بھی کیاو بے وفا! دکھاؤں گا تجھ کو وفائے دل

آ، عندلیب! مِل کے کریں آہ و زاریاںتُو ہائے گل پکار، میں چلاؤں ہائے دل

قربان ہے وہ تجھ پہ، تصدق ہوں اس پہ میںدل تجھ پہ ہے نثار، تو میں ہوں فدائے دل

غم کا گزر ہے اس میں نہ غصے کا دخل ہےسُنسان مدتوں سے ہے ماتم سرائے دل

اشکوں کے ساتھ وہ بھی لہو ہو کے بہہ گیااے رند! دیکھ لو، یہ ہوئی انتہائے دل

— رند لکھنوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں