7 اشعار

بے ہودہ عقائد سے بغاوت نہیں کرتی

Behuda aqaid se baghaawat nahin karti

بے ہودہ عقائد سے بغاوت نہیں کرتی

«بے ہودہ عقائد سے بغاوت نہیں کرتی» سجاد رضا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

بے ہودہ عقائد سے بغاوت نہیں کرتیمنطق کا کبھی پاس جہالت نہیں کرتی

کمزور کوئی حق پہ کھڑا ھو جو صدادےمخلوق کبھی اس کی حمایت نہیں کرتی

دل موج میں آجائے تو سُنتا ہی کہاں ھےایسا نہی کہ عقل ملامت نہیں کرتی

یہ تُو ھے خُدا معاف جو کرتا ھے خطائیںدُنیا تو اِک خطا پہ رعایت نہیں کرتی

اک حد ھے جہاں مُہر لگاتی ھے مَشِیَّتپھر کوئی بھی تفسیر ھدایت نہیں کرتی

تنہائی سے بہتر کوئی ساتھی ہی نہیں ھےسُنتی ھے فقط،شکوہ شکایت نہیں کرتی

اپنی ہی لغزشیں ھیں رضا اُس کو دوش کیوںوہ ماں ھے تربیت میں خیانت نہیں کرتی

— سجاد رضا