6 اشعار

کرب چہروں پہ لیے دل میں چھپائے ہوئے خواب

Karb chehron pe liye dil mein chhupaye hue khwab

کرب چہروں پہ لیے دل میں چھپائے ہوئے خواب

«کرب چہروں پہ لیے دل میں چھپائے ہوئے خواب» سجاد رضا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

کرب چہروں پہ لیے دل میں چھپائے ہوئے خوابدر بدر کوچہ بہ کوچہ گود اُٹھائے ہوئے خواب

ننھےہاتھوں میں کھلونے کی جگہ ہے کشکولتم نے دیکھےھیں زمانے کے ستائے ہوئے خواب

زندگی جہد مسلسل تھی جو مہلت دیتییاد کر لیتے کبھی ہم بھی بھُلائے ہوئے خواب

لوگ سوتے ھیں تو پھر خواب نگر چلتے ہیںاور ہمیں دیکھ جو مدت سے جگائے ہوئے خواب

جو حقیقت سے پڑا واسطہ تو بھید کُھلاتھے سبھی جھوٹ کتابوں میں پڑھائے ہوئے خواب

جس پہ بیتے گی وہی جان سکے گا کہ رضاتلخ دیکھے ہوئے خوابوں سے دکھائے ہوئے خواب

— سجاد رضا