16 اشعار

سوال و جواب

Sawal-o-jawab

سوال و جواب

«سوال و جواب» سجاد رضا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

مجھے اس نے کہا اک دنسنو

تمہیں مجھ سے محبت ھے؟تمہارے رات دن میرے بنا

سچ میں ادھورے ھیں؟تمہیں عادت ھے میرے

بازووں پہ سر کو رکھ کرروز سونے کی

تمہیں احساس میراہر گھڑی اتنا جو رہتا ھے

سنوسوچا کبھی تم نے

کبھی جب آنکھ تم کھولوکہیں بھی نہ مجھے پاو

بہت ڈھونڈو مجھےاور کھوج نہ پاو

یقیں جب تم کو آجائے کہمجھ کو کھو چکے ھو تم

بتاو کیا کروگے تم؟یونہی کچھ دن

میرا افسوس کر کے بھول جاو گےیہی ھوگا

بتاو ناںبڑی مشکل سے

اپنی سب توانائی اکٹھی کر کے میں بولامروں گا تو نہی لیکن

میں اتنا جانتا ھوں بستمہارے بن

میں زندہ لاش کا اک بوجھاپنی زندگی کے آخری پل تک اُٹھاوں گا

تمہیں ہر پل بُلا وں گا

— سجاد رضا