5 اشعار

آؤ پھر گرمی دیار عشق میں پیدا کریں

Aao phir garmi-e dayar-e ishq mein paida karein

آؤ پھر گرمی دیار عشق میں پیدا کریں

«آؤ پھر گرمی دیار عشق میں پیدا کریں» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

آؤ پھر گرمی دیار عشق میں پیدا کریںطور کی مٹی سے تخلیق ید بیضا کریں

حسن میں ہو عشق کی بو عشق میں ہو رنگ حسنپھر مرتب رنگ و بوئے نو سے اک دنیا کریں

جتنے نغمے ہو چکے ہیں گم فضائے دہر میںان کو پھر آواز دیں اک ساز میں یکجا کریں

مل چکے ہیں خاک میں جو ٹوٹ کر پھولوں کے جامان کو دست شاخ میں پھر ساغر و مینا کریں

زندگی دو دن کی اس پر یہ جہاں ایجادیاںاہتمام اتنا کریں سیمابؔ اور پھر کیا کریں

— سیماب اکبر آبادی