5 اشعار

زندان کائنات میں محصور کر دیا

Zindan-e-kaenat mein mahsoor kar diya

زندان کائنات میں محصور کر دیا

«زندان کائنات میں محصور کر دیا» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ماضی مرحوم کی ناکامیوں کا ذکر چھوڑ سیماب اکبر آبادی» میں 19 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

زندان کائنات میں محصور کر دیامحفل سے اپنی تم نے بہت دور کر دیا

آتے ہو دینے دعوت دار و رسن ہمیںجب ہم نے ترک شیوۂ منصور کر دیا

فطرت یہی ازل سے ہے برق جمال کیاس نے جسے تباہ کیا طور کر دیا

تم نے ہمارے ظرف نظر پر نہ کی نگاہسارے جہاں کو حسن سے معمور کر دیا

سیمابؔ کوئی مرتبہ منصور کا نہ تھالفظ خودی کی شرح نہ مشہور کر دیا

— سیماب اکبر آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں