9 اشعار

ہم ہیں سر تا بہ پا تمنا (ردیف .. ٰ)

Hum hain sar ta ba pa tamanna

ہم ہیں سر تا بہ پا تمنا (ردیف .. ٰ)

«ہم ہیں سر تا بہ پا تمنا (ردیف .. ٰ)» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

ہم ہیں سر تا بہ پا تمناکیسی امید کیا تمنا

ہو کتنی ہی خوش گوار پھر بھیہے دل کے لیے بلا تمنا

دیتے ہو پیام آرزو تمجب ترک میں کر چکا تمنا

دنیا کو فریب دے رہی ہےجلوہ ہے سراب کا تمنا

اپنی منزل پہ ہم نہ پہنچےجب تک رہی رہنما تمنا

مابین نگاہ و جلوۂ حسنہے ایک حجاب سا تمنا

الجھا رہا آرزو میں غافلکیوں خود ہی نہ بن گیا تمنا

آواز تو دو کسے پکاروںتم ہو مرے دل میں یا تمنا

سیمابؔ مآل شوق معلومام للانسان ما تمنیٰ

— سیماب اکبر آبادی