6 اشعار

اب کے برس

Ab ke baras

ہوا کا تعاقب کبھی چاند کی چاندنی کو پکڑنے کی خواہشکبھی صبح کے ہونٹ چھونے کی حسرت

کبھی رات کی زلف کو گوندھنے کی تمناکبھی جسم کے قہر کی مدح خوانی

کبھی روح کی بے کسی کی کہانیکبھی جاگنے کی ہوس کو جگانا

کبھی نیند کے بند دروازے کو کھٹکھٹاناکبھی صرف آنکھیں ہی آنکھیں ہیں اور کچھ نہیں ہے

کبھی کان ہیں ہاتھ ہیں اور زباں ہےکبھی صرف لب ہیں

دلوں کے دھڑکنے کے اندازاب کے برس کچھ عجب ہیں

— شہریار