5 اشعار

دام الفت سے چھوٹتی ہی نہیں

Daam-e-ulfat se chhoot'ti hi nahin

دام الفت سے چھوٹتی ہی نہیںزندگی تجھ کو بھولتی ہی نہیں

کتنے طوفاں اٹھائے آنکھوں نےناؤ یادوں کی ڈوبتی ہی نہیں

تجھ سے ملنے کی تجھ کو پانے کیکوئی تدبیر سوجھتی ہی نہیں

ایک منزل پہ رک گئی ہے حیاتیہ زمیں جیسے گھومتی ہی نہیں

لوگ سر پھوڑ کر بھی دیکھ چکےغم کی دیوار ٹوٹتی ہی نہیں

— شہریار