5 اشعار

دل میں اترے گی تو پوچھے گی جنوں کتنا ہے

Dil mein utre gi to poochhe gi junoon kitna hai

دل میں اترے گی تو پوچھے گی جنوں کتنا ہےنوک خنجر ہی بتائے گی کہ خوں کتنا ہے

آندھیاں آئیں تو سب لوگوں کو معلوم ہواپرچم خواب زمانے میں نگوں کتنا ہے

جمع کرتے رہے جو اپنے کو ذرہ ذرہوہ یہ کیا جانیں بکھرنے میں سکوں کتنا ہے

وہ جو پیاسے تھے سمندر سے بھی پیاسے لوٹےان سے پوچھو کہ سرابوں میں فسوں کتنا ہے

ایک ہی مٹی سے ہم دونوں بنے ہیں لیکنتجھ میں اور مجھ میں مگر فاصلہ یوں کتنا ہے

— شہریار