5 اشعار

اعتراف

E'tiraaf

وہ دور بلند پہاڑوں پرملبوس فرشتوں کا پہنے

خوابوں کے مہیب درختوں کیشاخوں پر جھولا ڈالے ہوئے

پرچھائیاں چھوٹی بڑی لاکھوںمصروف ہیں زخم شماری میں

میں ایک نحیف سے نقطے کیبانہوں میں اسیر تڑپتا ہوں

ہموار زمیں پر چلنے کیخواہش کے عذاب میں جلتا ہوں

— شہریار