5 اشعار

فضائے میکدہ بے رنگ لگ رہی ہے مجھے

Faza-e-maikada be-rang lag rahi hai mujhe

فضائے میکدہ بے رنگ لگ رہی ہے مجھےرگ گلاب رگ سنگ لگ رہی ہے مجھے

یہ چند دن میں قیامت گزر گئی کیسیکہ آج صلح تری جنگ لگ رہی ہے مجھے

مرے مکان سے دو گام پر ہے تیری گلییہ آج سیکڑوں فرسنگ لگ رہی ہے مجھے

نوائے نغمہ بھی ہیں سوز و ساز سے خالیفغاں بھی خارج از آہنگ لگ رہی ہے مجھے

ضرور پھر کوئی افتاد پڑنے والی ہےکہ یہ زمین بہت تنگ لگ رہی ہے مجھے

— شہریار