4 اشعار

لاکھ خورشید سر بام اگر ہیں تو رہیں (ردیف .. ے)

Lakh khurshid sar-e-baam agar hain to rahen

لاکھ خورشید سر بام اگر ہیں تو رہیںہم کوئی موم نہیں ہیں کہ پگھل جائیں گے

ہر گلی کوچے میں رسوا ہوئے جن کی خاطرکیا خبر تھی کہ وہی لوگ بدل جائیں گے

ان کے پیچھے نہ چلو ان کی تمنا نہ کروسائے پھر سائے ہیں کچھ دیر میں ڈھل جائیں گے

قافلے نیندوں کے آئے ہیں انہیں ٹھہرا لوورنہ یہ دور بہت دور نکل جائیں گے

— شہریار