5 اشعار

نسبت رہے تم سے سدا حضرت نظام الدین جی

Nisbat rahe tum se sada Hazrat Nizamuddin Ji

نسبت رہے تم سے سدا حضرت نظام الدین جیمانگوں میں کیا اس کے سوا حضرت نظام الدین جی

آنکھوں پہ یوں چھائے ہو تم ہر جا نظر آئے ہو تمکیسا جنوں مجھ کو ہوا حضرت نظام الدین جی

ہاتھوں سے تم نے جو کیا روشن وفا کا اک دیاآندھی کی زد میں وہ جلا حضرت نظام الدین جی

لیتے تھے اللہ نام جو جپتے تھے دل میں رام جوتم نے کیا سب کا بھلا حضرت نظام الدین جی

خسروؔ کی آنکھوں سے کبھی دیکھے اگر تم کو کوئیاحوال ہوگا اس کا کیا حضرت نظام الدین جی

— شہریار