5 اشعار

یہ جگہ اہل جنوں اب نہیں رہنے والی

Yeh jagah ahl-e-junuuN ab nahiN rehne waali

یہ جگہ اہل جنوں اب نہیں رہنے والیفرصت عشق میسر کہاں پہلے والی

کوئی دریا ہو کہیں جو مجھے سیراب کرےایک حسرت ہے جو پوری نہیں ہونے والی

وقت کوشش کرے میں چاہوں مگر یاد تریدھندلی ہو سکتی ہے دل سے نہیں مٹنے والی

اب مرے خوابوں کی باری ہے یہی لگتا ہےنیند تو چھن چکی کب کی مرے حصے والی

ان دنوں میں بھی ہوں کچھ کار جہاں میں مصروفبات تجھ میں بھی نہیں رہ گئی پہلے والی

— شہریار