5 اشعار

آج دستا ہے حال کچھ کا کچھ

Aaj das ta hai haal kuch ka kuch

آج دستا ہے حال کچھ کا کچھ

«آج دستا ہے حال کچھ کا کچھ» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

آج دستا ہے حال کچھ کا کچھکیوں نہ گزرے خیال کچھ کا کچھ

دل بے دل کوں آج کرتی ہےشوخ چنچل کی چال کچھ کا کچھ

مجکو لگتا ہے اے پری پیکرآج تیرا جمال کچھ کا کچھ

اثر بادۂ جوانی ہےکر گیا ہوں سوال کچھ کا کچھ

اے ولیؔ دل کوں آج کرتی ہےبوئے باغ وصال کچھ کا کچھ

— ولی محمد ولی