5 اشعار

عاشق کے مکھ پہ نین کے پانی کو دیکھ توں

Aashiq ke mukh pe nain ke paani ko dekh tu

عاشق کے مکھ پہ نین کے پانی کو دیکھ توں

«عاشق کے مکھ پہ نین کے پانی کو دیکھ توں» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

عاشق کے مکھ پہ نین کے پانی کو دیکھ توںاس آرسی میں راز نہانی کوں دیکھ توں

سن بے قرار دل کی اول آہ شعلہ خیزتب اس حرف میں دل کے معانی کوں دیکھ توں

خوبی سوں تجھ حضور و شمع دم زنی میں ہےاس بے حیا کی چرب زبانی کوں دیکھ توں

دریا پہ جا کے موج رواں پر نظر نہ کرانجھواں کی میرے آ کے روانی کوں دیکھ توں

تجھ شوق کا جو داغ ولیؔ کے جگر میں ہےبے طاقتی میں اس کی نشانی کوں دیکھ توں

— ولی محمد ولی