5 اشعار

بھڑکے ہے دل کی آتش تجھ نیہ کی ہوا سوں

Bhadke hai dil ki aatish tujh neh ki hawa sooñ

بھڑکے ہے دل کی آتش تجھ نیہ کی ہوا سوں

«بھڑکے ہے دل کی آتش تجھ نیہ کی ہوا سوں» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

بھڑکے ہے دل کی آتش تجھ نیہ کی ہوا سوںشعلہ نمط جلا دل تجھ حسن شعلہ زا سوں

گل کے چراغ گل ہو یک بار جھڑ پڑیں سبمجھ آہ کی حکایت بولیں اگر صبا سوں

نکلی ہے جست کر کر ہر سنگ دل سوں آتشچقماق جب پلک کی جھاڑا ہے توں ادا سوں

سجدہ بدل رکھے سر سر تا قدم عرق ہوتجھ با حیا کے پگ پر آ کر حنا حیا سوں

یاں درد ہے پرم کا بیہودہ سر کہے متیہ بات سن ولیؔ کی جا کر کہو دوا سوں

— ولی محمد ولی