5 اشعار

چھپا ہوں میں صدائے بانسلی میں

Chhupa hoon main sada-e-bansli mein

چھپا ہوں میں صدائے بانسلی میں

«چھپا ہوں میں صدائے بانسلی میں» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

چھپا ہوں میں صدائے بانسلی میںکہ تا جاؤں پری رو کی گلی میں

نہ تھی طاقت مجھے آنے کی لیکنبزور آہ پہنچا تجھ گلی میں

عیاں ہے رنگ کی شوخی سوں اے شوخبدن تیرا قبائے صندلی میں

جو ہے تیرے دہن میں رنگ و خوبیکہاں یہ رنگ یہ خوبی کلی میں

کیا جیوں لفظ میں معنی سریجنمقام اپنا دل و جان ولیؔ میں

— ولی محمد ولی