7 اشعار

فدائے دلبر رنگیں ادا ہوں

Fida-e-dilbar rangeen ada hoon

فدائے دلبر رنگیں ادا ہوں

«فدائے دلبر رنگیں ادا ہوں» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

فدائے دلبر رنگیں ادا ہوںشہید شاہد گل گوں قبا ہوں

ہر اک مہ رو کے ملنے کا نہیں ذوقسخن کے آشنا کا آشنا ہوں

کیا ہوں ترک نرگس کا تماشاطلب گار نگاہ با‌ حیا ہوں

نہ کر شمشاد کی تعریف مجھ پاسکہ میں اس سرو قد کا مبتلا ہوں

کیا میں عرض اس خورشید رو سوںتو شاہ حسن میں تیرا گدا ہوں

سدا رکھتا ہوں شوق اس کے سخن کاہمیشہ تشنۂ آب بقا ہوں

قدم پر اس کے رکھتا ہوں سدا سرولیؔ ہم مشرب رنگ حنا ہوں

— ولی محمد ولی