5 اشعار

جسے عشق کا تیر کاری لگے

Jise ishq ka teer-e-kaari lage

جسے عشق کا تیر کاری لگے

«جسے عشق کا تیر کاری لگے» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

جسے عشق کا تیر کاری لگےاسے زندگی کیوں نہ بھاری لگے

نہ چھوڑے محبت دم مرگ تکجسے یار جانی سوں یاری لگے

نہ ہووے اسے جگ میں ہرگز قرارجسے عشق کی بے قراری لگے

ہر اک وقت مجھ عاشق پاک کوںپیارے تری بات پیاری لگے

ولیؔ کوں کہے تو اگر یک بچنرقیباں کے دل میں کٹاری لگے

— ولی محمد ولی