9 اشعار

کوچۂ یار عین کاسی ہے

Kocha-e-yaar ain-e-kaasi hai

کوچۂ یار عین کاسی ہے

«کوچۂ یار عین کاسی ہے» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

کوچۂ یار عین کاسی ہےجوگئی دل وہاں کا باسی ہے

پی کے بیراگ کی اداسی سوںدل پہ میرے سدا اداسی ہے

اے صنم تجھ جبیں اپر یہ خالہندوی ہر دوار باسی ہے

زلف تیری ہے موج جمنا کیتل نزک اس کے جیوں سناسی ہے

گھر ترا ہے یہ رشک دیول چیںاس میں مدت سوں دل اپاسی ہے

یہ سیہ زلف تجھ زنخداں پرناگنی جیوں کنوے پہ پیاسی ہے

طاس خورشید غرق ہے جب سوںبر میں تیرے لباس تاسی ہے

جس کی گفتار میں نہیں ہے مزاسخن اس کا طعام باسی ہے

اے ولیؔ جو لباس تن پہ رکھاعاشقاں کے نزک لباسی ہے

— ولی محمد ولی