7 اشعار

میں عاشقی میں تب سوں افسانہ ہو رہا ہوں

Main aashiqui mein tab sooñ afsana ho raha hoon

میں عاشقی میں تب سوں افسانہ ہو رہا ہوں

«میں عاشقی میں تب سوں افسانہ ہو رہا ہوں» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

میں عاشقی میں تب سوں افسانہ ہو رہا ہوںتیری نگہ کا جب سوں دیوانہ ہو رہا ہوں

اے آشنا کرم سوں یک بار آ درس دےتجھ باج سب جہاں سوں بیگانہ ہو رہا ہوں

باتاں لگن کی مت پوچھ اے شمع بزم خوبیمدت سے تجھ جھلک کا پروانہ ہو رہا ہوں

شاید وو گنج خوبی آوے کسی طرف سوںاس واسطے سراپا ویرانہ ہو رہا ہوں

سودائے زلف خوباں رکھتا ہوں دل میں دائمزنجیر عاشقی کا دیوانہ ہو رہا ہوں

برجا ہے گر سنوں نئیں ناصح تری نصیحتمیں جام عشق پی کر مستانہ ہو رہا ہوں

کس سوں ولیؔ اپس کا احوال جا کہوں میںسر تا قدم میں غم سوں غم خانہ ہو رہا ہوں

— ولی محمد ولی