7 اشعار

یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے

Yeh kamyabiyan izzat yeh naam tum se hai

یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے

«یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے» وصی شاہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہےاے میری ماں میرا سارا مقام تم سے ہے

تمہارے دم سے ہیں میرے لہو میں کھلتے گلابمیرے وجود کا سارا نظام تم سے ہے

کہاں بساط جہاں اور میں کم سن و ناداںیہ میری جیت کا سب اہتمام تم سے ہے

جہاں جہاں ہے میری دشمنی سبب میں ہوںجہاں جہاں ہے میرا احترام تم سے ہے

گلی گلی میں جو آوارہ پھر رہا ہوتاجہان بھر میں وہی نیک نام تم سے ہے

اے میری ماں مجھے ہر پل رہے تمہارا خیالتمہی سے صبح ہو میری میری شام تم سے ہے

یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہےاے میری ماں میرا سارا مقام تم سے ہے

— وصی شاہ