5 اشعار

آج یوں موسم نے دی جشن محبت کی خبر

Aaj yoon mausam ne di jashn-e-mohabbat ki khabar

آج یوں موسم نے دی جشن محبت کی خبر

«آج یوں موسم نے دی جشن محبت کی خبر» وصی شاہ کا کلام ہے، جسے زاہدحسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہے بولنا بھی رسم جہاں بولتے رہو باقی صدیقی» میں 25 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

آج یوں موسم نے دی جشن محبت کی خبرپھوٹ کر رونے لگے ہیں ، میں محبت اور تم

ہم نے جونہی کر لیا محسوس منزل ہے قریبراستے کھونے لگے ہیں میں ، محبت اور تم

چاند کی کرنوں نے ہم کو اس طرح بوسہ دیادیوتا ہونے لگے ہیں میں ، محبت اور تم

آج پھر محرومیوں کی داستانیں اوڑھ کرخاک میں سونے لگے ہیں میں ،محبت اور تم

کھو گئے انداز بھی ، آواز بھی، الفاظ بھیخامشی ڈھونے لگے ہیں میں ، محبت اور تم

— وصی شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں