7 اشعار

ہوش والوں پہ وہ کچھ ایسا فسوں کرتا تھا

Hosh walon pe woh kuch aisa fasoon karta tha

ہوش والوں پہ وہ کچھ ایسا فسوں کرتا تھا

«ہوش والوں پہ وہ کچھ ایسا فسوں کرتا تھا» وصی شاہ کا کلام ہے، جسے شاعر نے خود سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی اب کے میرا نام نہ شامل کرنا (وصی شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 27 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

ہوش والوں پہ وہ کچھ ایسا فسوں کرتا تھاہر کوئی ہائے جنوں ہائے جنوں کرتا تھا

حال دل اس کو سناتا تھا میں گھنٹوں گھنٹوںسنگ دل ایسا کہ ہاں کرتا نہ ہوں کرتا تھا

سب مجھے چھوڑ گئے ہیں تو پڑھا سوچتا ہوںان کی خاطر میں تمناؤں کا خوں کرتا تھا

سوچتے سوچتے یہ بات گزر جاوے ہے دنیوں نہ کرتا تھا وہ اس بات کو یوں کرتا تھا

اب اکیلا ہوں سفر میں تو خیال آتا ہےغیر کا ذکر میرے آگے وہ کیوں کرتا تھا

ماں کی آغوش میں لیٹے ہوئے سرگودھا میںمدحت فلسفہ کن فیکوں کرتا تھا

ہوش والوں پہ وہ کچھ ایسا افسوں کرتا تھاہر کوئی ہائے جنوں ہائے جنوں کرتا تھا

— وصی شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں